Live Cricket And All Cricket Information (Afaq)

بہنوں کے لئیے نصیحت _______!! ایک پرانے اور بوسیده مکان میں ایک غریب مزدور رهتا تھا _مکان کیا تھا،بس آثار قدیمه کا کھنڈر ہی تھا__ غریب مزدور جب سرشام گھر لوٹتا اس کی بیوی معصومیت سے کہتی:
" اب تو گھر کا دروازه لگوادیں، کب تک اس لٹکے پردے کے پیچھے رہنا پڑے گا__
اور هاں! اب تو پرده بھی پرانا ہو کر پھٹ گیا ہے مجھے خوف ہے کہیں چور ہی گھر میں نه گھس جائے"
شوهر مسکراتے هوئے جواب دیتا : میرے ہوتے ہوئے بھلا تمهیں کیا خوف؟ فکر نه کرو میں ہوں نا تمهاری چوکھٹ" _______
غرض کئی سال اس طرح کے بحث ومباحثے میں گزر گئے، ایک دن بیوی نے انتهائی اصرار کیا کہ گھر کا دروازه لگوادو__
بالآخر شوہر کو ہار ماننا پڑی اور اس نے ایک اچھا سا درازه لگا دیا.اب بیوی کا خوف کم ہوا اور شوہر کے مزدوری پر جانے کے بعد گھر میں خود کو محفوظ تصور کرنے لگی___
ابھی کچھ سال گزرے تھے که اچانک شوہر کا انتقال ہوگیا
اور گھر کا چراغ بجھ گیا، عورت گھر کا دروازه بند کیے پورا دن کمرے میں بیٹھی رہتی،
ایک رات اچانک چور دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل هوگیا__ اس کے کودنے کی آواز پر عورت کی آنکھ کھل گئی،اس نے شور مچایا.محلے کے لوگ آگئے،اور چور کو پکڑ لیا.جب دیکھا تو معلوم ہوا کہ وه چور پڑوسی ہے _____
اس وقت عورت کو احساس ہوا کہ چور کے آنے میں اصل رکاوٹ دروازه نهیں میرا شوہر تھا اس چوکھٹ سے زیاده مضبوط وه چوکھٹ(شوهر) تھی ____!
شوهر میں لاکھ عیب ہوں لیکن حقیقت یهی ہے کہ مضبوط چوکھٹ یهی شوهر هیں، ہماری شادی شده ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو چاہئیے که ان چوکھٹوں کی خوب دیکھ بھال کیا کریں ____ اور الله کا شکر ادا کیا کریں ـــــــــــــ!!