‫RAAH E WAFA راہ وفا‬

بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام و علیکم معزز احباب-

راہِ وفا میں... دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید ~~~...
آپ سب کی سہولت کیلیے ہم نے گروپ کے کچھ قوانین اس امید کے ساتھ بناۓ ہیں کہ آپ لوگ اس کوشش میں ہمارا ساتھ دینگے۔
* گروپ یا پیج کی ایڈورٹائزمنٹ کی اجازت نہیں ہو گی.
*تمام اراکین کا احترام لازم ھے۔ اگر آپ کسی رکن کی رائے سے متفق نہیں ہیں تو اس کا جواب دیتے وقت اعلی ظرفی کا مظاہرہ کریں اور ذاتیات پر ھرگز نہ اتریں۔
*یہ گروپ کسی قسم کی سیاسی، مذہبی شدت پسند ی کا مظاہرہ کرنے والوں کے لیے نہیں ہے اس لیۓ کسی فرد یا فرقے کی دلازاری کی اجازت نہیں ہوگی۔
* سب کا احترام لازمی ھے۔میمبرز اس بات کو یقینی بنائیں۔خواتین بھی کمنٹ کرتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں ۔اور خاص طور پر مجھے ایڈ کرو یا دوست بنو گی /بنوگے سے اجتناب کریں۔اکثر اوقات یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ مرد حضرات خواتین کو یار کہ کر مخاطب کرتے ہیں ، یہ انتہائ عامیانہ طرز تخاطب ہے ، اس سے اجتناب کریں ۔ اس معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جاے گی-
٭ گروپ میں 1 گھنٹہ میں صرف 5 پوسٹ ہی کی جاے تاکہ باقی میمبرز کی پوسٹ کو بھی مدنظر رکھا جا سکےباقی تمام پوسٹ ڈیلیٹ کر دین جایئں گی۔یہ بنیادی طور پر ایک ادبی گروپ ہے اس لیئے ادب کے حوالے سے ہی زیادہ سے زیادہ پوسٹ کی جائیں ، بہت سی غیر میعاری اور بے مقصد پوسٹس دیکھنے میں آئ ہیں ، براہ کرم ایسی پوسٹس سے گریز کریں اور میعاری پوسٹس کو اپنا شعار بنائیں ۔ یاد رکھیں آپ کی شناخت آپ کی پوسٹس ہیں ، یہ جتنی اچھی ہو نگیں اسی قدر آپ کو مقبولیت ملے گی ۔
٭گروپ میں غیر معیاری تصویروں کی پوسٹ منع ہے۔غیر میعاری شاعری اور غیر اخلاقی تصویر آپ کے بارے میں غلط تاثر کا باعث بن سکتی ہے. بزم میں پیش کی جانے والی ہر پوسٹ کا معیاری ہونا ضروری ھے فحش ، عریاں یا سستے مزاح پہ مبنی پوسٹس فورا" ہٹا دی جاتی ھیں ۔ ذاتی تصاویر (selfi) کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
٭گروپ سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں گروپ میں پوسٹ کرنے کی بجاے ایڈمنز سے رجو ع کریں۔
٭بزم میں کی جانے والی پوسٹس صرف ایڈمنز کیلئے نہیں کی جاتیں بلکہ ان پر تمام میمبرز کو اپنی رائے دینا چاھئیے تاکہ میمبرز کی حوصلہ افزائی ھو ، اکثر میمبرز پوسٹ کرنےکےبعدنظرنھیں آتےتبھی دوبارہ گروپ میں آتے ھیں جب پوسٹنگ کرنی ھو.یہ رویہ ادبی تقاضوں کی توھین ھے.امید ھےکہ تمام میمبرز اس بات کو ذھن نشین رکھیں گے۔
٭برائے مہربانی کوشش کریں کہ جو پوسٹ اچھی لگے اس پے کمنٹس کریں اور سب کی حوصلہ افزائی کریں۔کمنٹ کرتے ہوئے الفاظوں کا معیار اچھا رکھیں اور اچھے الفاظ استعمال کریں۔
٭قوائد ضوابط نہ ماننے والے کو وارننگ کے بعد گروپ سے خارج کر دیا جائے گا۔
٭یہ ایک فیملی گروپ ہے اور آپ ایک فیملی کیطرح رہیں ۔ مقابلے کے سلسلے میں جج صاحبان کا فیصلہ حتمی ہوگا اور اس میں کسی قسم کے سوال ، اور وضاحت کی گنجائش نہیں ہوگی ۔ جن کا یہ کام ہے وہی اس کو بہتر سمجھتے ہیں ۔ فیصلے میں بہت سارے پہلوؤں کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے جس کو بیان کرنے کی چنداں ضرورت نہیں ۔ مقابلے تفریح طبع اور حوصلہ افزائ کے لیئے ہوتے ہیں ، اسے اسی حد تک محدود رکھیں اور انا کا مسئلہ نہ بنائیں ۔ اس میں کسی بھی طرح کا اعتراض نا قابل قبول ہو گا
٭شائستگی کا دامن تھامے رکھیے، کہ یہ اہلیانِ ذوق اور صاحبانِ علم کا زیور ہے۔ اچھی قومیں ہمیشہ اصولوں کی پابندی کرتی ہیں۔
تعاون کاشکریہ.
منجانب:ایڈمنز